تازہ ترین

پاک فوج ہرقسم کی جارحیت اورخطرات سے نمٹنےکیلئے تیارہے، راحیل شریف

کھاریاں : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت اور خطرات سے نمٹنے اور اس کو شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

کھاریاں میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور پاک فوج کو دنیا بھر میں اپنی کامیابیوں اور قربانیوں کی بناء پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قیمت پرمادرِوطن کا دفاع یقینی بنائے گی، انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے قومی مرکزمیں مسلح افواج اورپیرا ملٹری فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جدید خطوط پرتربیت کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ اس ادارے میں تربیت کے دوران دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز، ہر قسم کے علاقہ جات بشمول جنگل، دریا اور دشوار گزاردیہی علاقوں میں کثیرالنوعیت چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شامل ہوں گی۔

 پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر تربیتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا، کور کمانڈر منگلا لیفٹینٹ جنرل طارق خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments

- Advertisement -