تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پرانے کرنسی نوٹوں سے بجلی بنانے کا حیرت انگیز طریقہ

ہنان :بجلی بنانے کا ناقابل یقین طریقہ چینی کمپنی نے ایجاد کر دیا ہے، پرانے کرنسی نوٹوں کو استعمال میں لا کر بجلی بنائی جا رہی ہے۔

منفرد قسم کے کام کرنے کیلئے چینی خصوصی شہرت رکھتے ہیں اور کرنسی نوٹوں سے بجلی بنا کر انہوں نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کوئی بھی غیر متوقع کام کر سکتے ہیں، چینی صوبہ ہنان کے شہر لویانگ میں رواں سال اپریل سے پرانے کرنسی نوٹوں کو جلا کر بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

چین کی آبادی ایک ارب سے زائد ہے اور یہاں پرانے اور ناقابلِ استعمال کرنسی نوٹ بھی ٹنوں کے حساب سے جمع ہو جاتے ہیں، لویانگ شہر میں کام کرنے والا پلانٹ ایک ٹن پرانے نوٹوں سے 660 یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے اور حکومت اس منصوبے کو دیگر شہروں تک پھیلانے پر غور کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -