تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پروبا وی سیٹیلائٹ میں لگے حساس کیمرے بیماریوں کا پتہ چلاسکتے ہیں

یورپ: پروبا وی سیٹیلائٹ میں لگے حساس کیمرے ہزاروں میل کی بلندی سے زمین پرموجود انسان کی کھال میں کینسر کا پتہ چلاسکتے ہیں۔

یوریپن اسپیس ایجنسی کے ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ پروبا وی ویجی ٹیشن سکینگ سیٹیلائٹ میں لگے کیمرے کو غیر نباتاتی استعمال میں لائیں گے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس سے اسکن سیل پر نظر رکھیں گے اور اس کے لئے ہارڈویئر کی تیاری جاری ہے، جس میں چند سال لگ سکتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی سے نئی میڈیکل ڈیوائس وجود میں آئیں گی، جن کی مدد سے ڈاکٹر بیماریوں کا پتہ چلا سکیں گے۔

پروبا وی ایک چھوٹا سیٹیلائٹ ہوتا ہے، جس میں انتہائی اعلی درجے کے سینسرز لگے ہوتے ہیں ، اس میں لگے تیز رفتار کیمرے مدار سے زمین کی نباتاتی زندگی میں تبدیلی پر نظر رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -