تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پرویز رشید کا عمران خان کو رپورٹ پرمناظرےکا چیلنج

اسلام آباد: عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کے جواب میں حکومت نے حقائق نامہ جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریا ت پرویز رشید ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بیالیس صفحات پر مشتمل حقائق نامہ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کے تحت2015 تک ملک کو کمزور کرنے کیلئے دو لوگوں کو تلاش کیا گیا،ان کاکہناتھاکہ منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی سازش کے الزامات پر انہیں تحفظات ہیں اور عمران خان کی طر ف سے لگائے گئے الزامات کسی بھی قومی اوربین الاقوامی مبصرین کی رپورٹ میں شامل نہیں۔

پرویز رشید نے عمران خان کو بہتان خان کے نام سے منصوب کرتے ہوئے کہاکہ تیس دنوں میں انھوں نے ایک سو بیس تقاریر کیں اور جھوٹ کا سہار ا لیتے ہوئے انتخابی نظام کو ناکام بنانے کی کوشش کی دوسری جانب ایک شخص کنٹینر پر کھڑے ہو کر قرآن و حدیث کے حوالے دیکر غیبت اور بہتان ترازی کرتے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں انہوں نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہاکہ دھاندلی سے متعلق رپورٹ الیکشن کمشین کی ہے، پرویز رشید نے چیلنج کیا کہ عمران خان اپنا پینل بیٹھائیں اور مبصرین کی رپورٹ کی ایک ایک سطر پیش کریں گےاور وہ ثابت کریں کہ ان کے الزامات رپورٹ کا حصہ ہیں ۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان تمام پارلیمنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ عام انتخابات کے بعد چند درجن لوگوں نے ٹرائیبونل سے رابطہ کیا، انہوں نے کہاکہ 55 حلقوں میں پی ٹی آئی کی انتخابی ضمانتیں ضبط ہوئیں جبکہ دس حلقوں میں انھوں نے امیدوار کھڑے نہیں کیئے ۔ پی ٹی آئی کی صرف تیس انتخابی عزرداریاں تھیں پنجاب میں 15 ، انتخابی مقدمات میں مسلم لیگ نواز کے حوالے سے صرف دو نشستیں تھیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی انتخابات میں ہارنے کی اصل وجہ پارٹی کی اندرونی کمزوریاں تھیں، ان کاکہناتھاکہ دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اب تک 2.4 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے،اسحاق ڈار نے کہاکہ کپتان جی جانے دو معیشت کو بڑھانے دو۔

انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چودہ میں سے بارہ مطالبات پر معاملات طے ہو چکے تھے تمام بڑی مبصر ٹیموں نے عام انتخابات کی تعریب کی اور ماضی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے میں ان انتخابات کو بہتر قرار دیا، ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں جبکہ دھرنوں کے قائدین کی ہٹ دھرمی کے باعث مزاکراتی عمل ناکام ہوا۔

Comments

- Advertisement -