پشاور: پولیو مہم کا آغاز کل سے ہورہا ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہرمیں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
پشاورمیں انسداد پولیو مہم کے زریعے شہر بھر میں کل سے پولیو ویکسینیشن کی جائےگی، ای پی آئی کو رآڈنیٹر کے مطابق مہم میں سات لاکھ چونسٹھ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئےگے۔
مہم کی تکمیل کے لئے کارکنان کی چار ہزار دو سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو بچوں کو قطرے پلانے کا کام سرانجام دیں گی ۔
ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم میں شریک کارکنان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل شہر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
Comments
- Advertisement -