تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پناما لیکس، عمران خان کا شفاف تحقیقات نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پرآنے کی دھمکی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے الزامات کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے اور اس میں فارنزک ماہرین کو بھی شامل کیاجائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس اپوزیشن کی سازش نہیں، اس کے ذریعے وہ کچھ سامنے آیا ہے جو چھپایا جاتا ہے، انکا کہنا تھا کہ الزامات پاناما پیپرز نے لگائے ہیں۔ جس میں وزیراعظم کے بچوں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ پاناما لیکس کے انکشافات کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے اسے نظرانداز نہیں کرسکتے، اس میں وزیراعظم پاکستان پر چار بڑے الزامات ہیں، جس انہیں قوم کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو سڑکوں پرآنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ ہوگا وزیراعظم پرٹیکس نادھندگی اوراثاثے چھپانے کاالزام ہے،منی لانڈرنگ اورالیکشن کمیشن سےغلط بیانی کے الزام بھی ہیں حکمران کرسی بچانےکےلیےشوکت خانم کونشانہ بنارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -