تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب

لاہور: پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، بصارت سے محروم افراد کو آج سے ایڈہاک پر ملازمتوں کے لیٹر تقسیم کیے جائینگے۔

نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا اور پنجاب حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، حکومتی ٹیم اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، روزگار کے متلاشی نابینا افراد نے ایڈہاک پر ملازمتوں کی پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرلی ہے اور انہیں سرکاری اداروں میں ایڈہاک بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا۔

وزیرِاعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائینگے اور انہیں آج اپوائنمنٹ لیٹر تقسیم کیے جائنگے۔

نابینا افراد کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی پر وہ اپنا دھرنا موخر کردیا ہے لیکن اگر حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو دوبارہ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو دھکے اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر  بے حسی کی انتہا کردی۔

نابینا افراد روزگار فراہم کرنے کے وعدے اور ان پر عمل نہ ہونے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، نابینا افراد کا کہنا تھا کہ وہ ماسٹر ڈگری یافتہ ہیں، اگر روزگار نہ ملا تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

نابینا افراد نے مطالبات حکمرانوں تک پہنچانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی، جس پر انہیں  دھکے ملے اور اسمبلی کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے نابینا افراد سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے،جس پر نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی دھرنا دے دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

نابینا افراد کا کہنا ہے کہ یقین دہانیاں تسلیم نہیں، تین ماہ پہلے بھی ایسی ہی یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں، آرڈر جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسمبلی میں معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھاکرتین فیصد کرنے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -