تازہ ترین

پنجاب میں صاف پانی کی اے ٹی ایم مشینیں نصب

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صاف پانی کے انوکھے اے ٹی ایم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شمسی توانائی سے چلنے والی یہ مشینیں اے ٹی ایم کارڈ ڈالنے پر شفاف پانی مہیا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق دو فٹ اونچی مشینیں پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا نمونہ ہیں لیکن ان کی منفرد بات یہ ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ داخل کرنے پر پیسوں کے بجائے پانی باہر آتا ہے۔

یہ پروجیکٹ ’’پنجاب صاف پانی کمپنی‘‘ اورغربت کے سدِ باب کے لئے ایجادات کرنے والی لیب کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے اور اس کے تحت صوبے بھرکے شہری اور دیہی علاقوں میں پانی کی یہ مشینیں نصب کی جائیں گی۔

ان مشینوں کی تنصیب سے جہاں ایک جانب عام آدمی کو پینے کا صاف پانی ملے گا وہیں حکومت بھی پانی کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگی۔

ان مشینوں سے حکومت جہاں ایک جانب عوام کو صاف پانی مہیا کرسکے بلکہ اعداد وشمار جمع کرنے میں بھی مدد ملے گی کہ کس علاقے میں پانی کی کتنی کھپت ہے۔

Comments

- Advertisement -