تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ، طاہرالقادری کو29 اگست کو پیش ہونے کا حکم

گوجرانوالہ: انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے طاہر القادری کوآج عدالت پیش نہ ہونے پرانتیس اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں عوامی تحریک کے 71 کارکنوں کی گرفتاری کے لئے عدالت کی طرف سے اشتہار جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں 29 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے کی آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں پولیس تھانہ گکھڑ منڈی نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے لئے منہاج القرآن لاہور سیکرٹریٹ چھاپہ مارا گیا لیکن وہ وہاں موجود نہ تھے۔

جج انسداد دہشت گردی عدالت چودھری امتیاز احمد نے گکھڑ منڈی پولیس کو حکم دیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کی رپورٹ 29 اگست کو عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ 71 ملزمان کی گرفتاری کےلئے اشتہارات شہر میں مختلف مقامات پر آویزاں کئے جائیں۔ عدم گرفتاری کی صورت میں ملزمان کو 30 اگست کو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

عوامی تحریک کے 71 کارکنوں کے اشتہار ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت جاری کئے گئے ہیں، پولیس نے بتایا کہ عوامی تحریک کے کل 72 ملزمان میں سے 25 ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں جبکہ 47 ملزمان کو ضمنی بیان میں نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -