تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پٹرول 8 روپے سستا ہوگیا، حکومت نے نیا ٹیکس لگادیا

اسلام آباد: پٹرول سی این جی سے بھی سستا ہوگیا، قیمت سترروپے انتیس پیسے فی لیٹر سے بھی کم ہوتی اگرحکومت نیا ٹیکس لگانے کے بجائے عوام کے مفاد کے بارے میں سوچتی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول سات روپے ننانوے پیسے، ڈیزل پانچ روپےباسٹھ پیسےاورمٹی کا تیل دس روپےاڑتالیس پیسےسستا کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوتے ہی متعددپٹرول پمس بند ہوگئے۔

دوسری جانب پٹرول پرعائد سیلزٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر28 فیصد کردیا گیا ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں دس روپے کے بجائے سات روپے ننانوے پیسے کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پٹرول کی قیمت سی این جی سے بھی کم ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بری طرح گرتی قیمتوں کے باعث حکومت نے طوہاً و کرہاً پٹرولیم مصناعات کی قیمتیں کم تو کردی ہیں لیکن تاحال اس کے ثمرات عوام کو ملتے نظرنہیں آرہے کیونکہ بجلی، ٹرانسپورٹ کے کرایے اور اس جیسی دوسری بہت سی چیزیں جن کی قیمتیں پٹرول کی قیمت کے ساتھ بڑھتی تھیں ان کی قیمتیں جوں کی توں برقرارہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں