تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیرس: پُراسرار ڈرون کی پروازیں، الجزیرہ کے 3صحافی گرفتار

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو راتوں سے اہم عمارتوں پر منڈلاتے ڈرونز نے پورے فرانس میں ہلچل مچا دی، حکام نے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پیرس میں حکام نے بتایا کہ الجزیرہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے تین غیر ملکیوں جن کی عمریں 70، 54 اور 36 برس ہیں، کو پولیس نے اس وقت تحویل میں لیا جب انھوں نے مغربی پیرس میں ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا

پیرس کے وسطی علاقے میں اہم عمارتوں کے اوپر لگاتار دوسری رات پُراسرار ڈرونز کی پروازوں نے ہل چل مچا دی ہے لیکن فرانسیسی پولیس نے مکمل لا عملی کا اظہار کیا ہے کہ ڈرونز کو کون اور کہاں سے چلارہا ہے ۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق منگل کی رات سے بدھ کی شب دو بجے تک پولیس اور عوام نے ڈرونز کو پانچ مرتبہ دیکھا، تین ڈرون انویلائڈز ملٹری میوزیم اور پیلس ڈی لا کنکورڈ کے پاس نظر آئے اور دو پرانے شہر کے دروازے کے پاس دکھائی دیئے۔

ان کو ایفل ٹاور اور پیلس ڈی لا کنکورڈ کے پاس امریکی سفارت خانے کے اوپر بھی اڑتا دیکھا گیا، حالیہ ڈرونز کی پروازوں کی فلم بندی بھی کی گئی ہے۔ جس پر حکام نے دس رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔

فرانس میں بغیر لائسنس کے ڈرون اڑانا غیر قانونی ہے اور اس پر زیادہ سے زیادہ ایک سال قید اور 75 ہزار یورو (85 ہزار ڈالرز) جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -