تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پینٹاگون نے افغانستان سے متعلق رپورٹ کانگریس کو جمع کرادی

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان کی سیکورٹی کی حوالے سے جامع رپورٹ کانگریس کو جمع کرا دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

واشنگٹن سے جاری پینٹاگون کی رپورٹ میں پاک فوج کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں داعش کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے خدشات مشترکہ ہیں، پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن خیبر ٹو کارآمد ثابت ہورہا ہے، پاک فوج کے حالیہ آپریشنز میں حقانی نیٹ ورک کونقصان پہنچا ہے۔

پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوجی تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، افغانستان کو اب بھی القاعدہ، طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دوسرے شدت پسند گروہوں سے خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنرل کریمی اور جنرل شریف نے سرحدوں کے دونوں جانب مشترکہ آپریشنز پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے افغان سیکورٹی فورسز کی تربیت کی پیشکش بھی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -