تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پینڈوکپتانوں نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا، شعیب اختر

کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترکا کہنا ہے کہ پینڈو کپتانوں نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جس کے سبب ان کا کیرئر خراب ہوا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلرنے ایک ہرش بھوگلے کے ساتھ ایک انٹرویو میں نام لئے بغیر پاکستانی کپتان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کپتان انکے لئے سرکا درد تھے جنہوں نے ان کے ساتھ پورے کیرئیر میں کبھی انصاف نہیں کیا۔

مکمل ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے اسکرول کیجئے


شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پاکستان کی ٹیم کی قیادت ایسے بہت سے ’’پینڈو کپتانوں‘‘ کے ہاتھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یقیناً ایک مختلف طرز کے کھلاڑی ہوتے اگرانہوں نے عمران خان جیسے کھلاڑی کی قیادت میں کرکٹ کھیلی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کئی سینئر کھلاڑی ان سے حسد کا شکار تھے ۔ شعیب اختر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ چار سینئر کھلاڑیوں نے انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’’عالمی میڈیا ہر وقت میرے پیچھے رہتا تھا جس کے سبب دوسرے کھلاڑیوں کو تحفظات تھے‘‘۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کی وجہ کھلاڑیوں کے درمیان اتحاد کا فقدان تھا۔ ان کے مطابق کوئی بھی ٹیم لاکرروم میں ہی میچ جیتتی یا ہارجاتی ہے۔

شعیب اختر نے یہ بھی بتایا کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے سیمی فائنل کے لئے منتخب نا ہونےپر ان کا کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -