تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے سینٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی نے تین مارچ کوہونے والے سینٹ انتخابات کیلئےملک بھرمیں اپنے امیدواروں کااعلان کردیاہے، بارہ افراد سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پیپلزپارٹی پالیمنٹرین کے سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے  میں پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب شیریں رحمان، جام مہتاب ڈھر، راشد ربانی، وقار مہدی، سعید غنی ، جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

اعلان کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی کے سات امیدوارہوں گے، پنجاب سے ایک، بلوچستان اورکے پی کے سے تین اورفیڈرل کیپٹل سے ایک امیدوارہوگا۔

جاری کردہ ناموں کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پرپانچ امیدوارجن میں اسلام الدین شیخ، رحمان ملک، سلیم مانڈی والا، انجنیئر گیان چند اورعبداللطیف انصاری شامل ہیں۔

ٹیکنوکریٹ نشستوں پرفاروق ایچ نائیک اورخاتون کی نشست پرسسی پلیجو کوٹکٹ دیا گیا ہے۔

راجہ پرویزاشرف کے مطابق پنجاب سے جنرل نشست پرندیم افضل چن، وفاقی کیپٹل کی نشست پرنرگس فیض ملک، کے پی کے سے جنرل نشست پر صوبائی صدرخانزادہ خان، اورنورعالم، ٹیکنوکریٹ کی نشست پرہمایوں خان امیدوارہوں گے۔

راجہ پرویزاشرف کاکہنا تھا کہ اس وقت سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے 41 ارکان ہیں جن میں سے20ارکان گیارہ مارچ کورٹائرڈ ہوجائیں گے، سینیٹ کے ایوان میں اس کے بعد بھی 21 ارکان موجود ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ کے انتخابات میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو پارٹی کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہے ہیں۔

ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیپلزپارٹی نے سات امیدواروں کومیدان میں اتارا ہے، واضح رہے کہ سندھ سے پیپلزپارٹی کے آٹھ سینیٹرزرٹائرڈ ہورہے ہیں، جن میں سلیم مانڈی والا، رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، اورفاروق ایچ نائیک کو ایک مرتبہ پھرسینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

سندھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کیلئے مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزمان، پیپلزپارٹی کراچی کے صدرقادر پٹیل، مولا بخش چانڈیو، گل محمد لاٹ سمیت 105افراد نے درخواستیں دی تھیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں