تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی آئی اے کا طیارہ پاکستانی محصورین کو لیکر جبوتی سے روانہ

جبوتی: محصور پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کا طیارہ افریقی ملک جبوتی سے روانہ ہوگیا ہے۔

یمن سے پاکستانیوں کی باحفاظت انخلاء کے لئے پی اآئی اے کی دوسری خصوصی پرواز 176 پاکستانیوں کو لے کر وطن آرہی ہے، موت کو ہردم قریب سے دیکھنے والے پاکستانیوں کا استقبال وزیرِاعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم استقبال کریں گے۔

کراچی سے جانے والی پی آئی اے کی خصوصی پرواز افریقی ملک جبوتی سے ایک سو چھاسی پاکستانی محصورین کو وطن واپس لائی گئی، محصور پاکستانیوں کو یمن سے چینی بحری جہاز کے ذریعے جبوتی پہنچایا گیا تھا ۔

شیڈول کے مطابق پرواز آج دوپہر ساڑھے تین بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پی آئی اے کی پرواز پاکستانی محصورین کو لانے کے لئے پاکستانی وقت کے مطابق صبح سات بجے جبوتی پہنچی۔

 

Comments

- Advertisement -