تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پی آئی اے کے عملے کی مسافر خواتین سے بدتمیزی

کراچی: کراچی سےدبئی جانیوالی پروازپی کےٹو زیرو سیون کی روانگی میں دو گھنٹےتاخیر پر عملے کی مسافر خواتین سےبدتمیزی ۔

 کراچی سےدبئی جانیوالی پروازپی کےٹو زیرو سیون کی روانگی میں انجینئرزکی بدسلوکی کی وجہ سے دو گھنٹےتاخیر ہوئی، دونوں انجینئرزفلائٹ میں تاخیر سے آنے کے بعد بضد ہوگئے کہ عام سیٹ کے بجائے فرسٹ کلاس سے دبئی جائیں گے۔

مسافروں نے کیا احتجاج تو لاجواب سروس کے دعوے دار پی آئی اے کے لاجواب عملے نے خواتین سےبدتمیزی شروع دی، پی آئی اے انجینئر اصرار احمداور علی منصور مسافر خاتون پر بری طرح برس پڑے جس کے بعد صورت حال کے پیش نظر مسافر طیارے سے باہر آگئے، طیارے کے پائلٹ نے احتجاجی مسافروں کی وڈیو بنائی اور دھمکیاں بھی دیں، پی آئی اے کے اس ناروا سلوک پر مسافر احتجاج کرتے رہے۔

Comments

- Advertisement -