تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی این ایس ڈاکیارڈ میں شرپسندوں کاحملہ ناکام، دوشرپسند ہلاک، پیٹی افسرشہید

کراچی: پاک بحریہ نے ہفتے کی شب کراچی ڈا کیارڈ پر شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملے میں دو شرپسند ہلا ک،چار گرفتار جبکہ نیوی کے ایک پیٹی افسر نے جام شہادت نوش کیا حملہ نا کام بنا نے پر بحریہ کے سربراہ نے نیوی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہفتے کے روز شرپسند عناصر کے ایک گروہ نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے شرپسندوں کے حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیا، مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار کو زندہ گرفتار کرلیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران پاک بحریہ کے ایک پیٹی آفیسر نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک آفیسر اور چھ سیلر زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تحویل میں لیے گئے دہشت گردوں سے تفتیش کے نتیجے میں حساس اداروں نے چھاپے مارکر ملک کے مختلف حصوں میں واقعہ میں ملوث دیگر کرداروں کو گرفتار کرلیا، ان چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہو، واقعہ کے بعد متاثرہ علاقے کو اسی دن روز مرہ کی سرگرمیوں کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

نیول چیف نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اسٹاف کی جرات اور مستعدی کو سراہا، نیول چیف نے بحریہ کے زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی، واقعہ کی باضابطہ تحقیقات کے ساتھ حساس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش میں مصروف ہیں۔

Comments

- Advertisement -