تازہ ترین

پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے عمل میں شرکت نہیں کی،حامد خان

اسلام آباد : تحریک انصاف نےاکیسویں ترمیم کےعمل میں شرکت نہیں کی،حامد خان نےسپریم کورٹ کوآگاہ کردیا،کہتےہیں پٹیشن کی اگلی سماعت تک فوجی عدالتوں کاکام کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی پٹیشن کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پٹیشن کی سماعت کی۔ جسٹس گلزار نےلاہور بار کے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ کی پارٹی بھی اس ترمیم میں شریک تھی

جواب میں  حامد خان کا کہنا تھاکہ وہ یہاں ہائی کورٹ بار کے وکیل کی حیثیت سے موجود ہیں، تاہم پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے عمل میں شرکت نہیں کی۔

عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگو میں لاہور بار کے حامد خان کاکہنا تھا کہ پٹیشن کی آئندہ سماعت تک فوجی عدالتوں کا کام شروع کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت چوہان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آئین کے تحفظ میں ناکام رہیں شفقت چوہان کامزید کہنا تھا کہ آئین میں غیر آئینی ترمیم کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -