تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چائلڈ لیبرکا خاتمہ بھارتی قوانین کے تحت ممکن نہیں، کیلاش ستیارتھی

دہلی: بھارتی نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ بھارتی قوانین کے تحت ممکن نہیں ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پریس کانفرنس میں کیلاش ستیا ر تھی نے کہا کہ غربت اور فنڈ کی عدم فراہمی بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کا بہانہ نہیں بلکہ حکومتی عدم توجہی اورغیر موثر قوانین بھارت میں چائلڈ لیبر کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ کا بڑا حصہ فوج اور دفاعی سازوسامان پر خرچ کرنے کے بجائے بچوں کی تعلیم اور صحت کیلئے مختص کرنا چاہیے، انہوں نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ چائلڈ لیبر کےخاتمے کیلئے اپناموثر کردار ادا کرے۔

Comments

- Advertisement -