تازہ ترین

چرچ ہلاک شدگان کو اوباما کا انوکھا خراج عقیدت

واشنگٹن :گزشتہ ہفتے جنوبی کیرولینا میں چرچ میں قتل کئے جانے والے سیاہ فام افراد کوامریکی صدر اوباما نے انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ ہفتے چرچ میں قتل کئے جانے والے نو افراد میں سے ایک سابق سینیٹر پنکنی کی تدفین کے موقع پرصدر اوباما جب چارلسٹن کے تاریخی چرچ میں پہنچے تو وہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے صدر اوباما کو خوش آمدید کہا۔تاہم وہاں موجود صدر اوباما کے وفد میں شامل اعلیٰ حکام اور چرچ میں موجود عام افراد کی ایک بڑی تعداد اس وقت حیران ہو گئی جب صدراوباما نے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظم گاکرسماں باندھ دیا۔


نسلی امتیازاورنفرت کے حوالے سے صدر اوباما کے ساتھ نظم میں چرچ میں موجود ہرشخص شامل ہوگیا جبکہ آرگن بجانے والے نے اپنی دھن سے صدر اوباما کا ساتھ دیا۔

صدر اوباما نے اپنی نظم میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کا نام لے کرخراج تحسین پیش کیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ سفید فام قاتل کو ہلاک ہونے والے سیاہ فام افراد کے خاندانوں نے معاف کرکے اسے کسی جواب کے قابل نہیں چھوڑا۔

صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے نسلی تعصب کو راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم سب اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -