تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

چوروں نے اکبر بادشاہ کے قاضی کا مقبرہ لوٹ لیا

گوجرانوالہ: چوروں نے خزانے کی تلاش میں مغل شہنشاہ اکبر کے قاضی القضاۃ کی قبر کھود ڈالی اور مقبرے سے انمول کلس، قیمتی نگینے، آبدار پتھر اور نایاب لکڑی کے دروازے چُرا کر لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی گائوں کوٹلی مقبرہ میں مغل اعظم شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کے قاضی القضاۃ شیخ عبدالنبی کا پُرشکوہ مقبرہ ہے جو مغل شہنشاہ اکبر کے حکم پر چونا، ماش کی دال اور کیمیائی مادوں کا آمیزہ گوندھ کر چھوٹی اینٹوں سے بہت بڑے پلیٹ فارم پر تیار کیا گیاتھا کبھی یہ مقبرہ مغلیہ فن تعمیر کا انمول شاہکار تھا لیکن آج کل زمانے کی دست برد اور چوروں کی لوٹ کھسوٹ کا منہ بولتا ثبوت بن کے رہ گیا ہے۔

مقبرے کے بہت بڑے گنبد اور اونچے میناروں پر مبینہ طور پر سونے چاندی کے کلس لگے ہوئے تھے اور مشہور تھا کہ مزار کے زیریں حصے میں موجود قبروں میں بیش بہا خزانہ دفن ہے۔ کچھ عرصہ پہلے محکمہ اوقاف کے ملازمین کا روپ دھارے چند لوگ یہاں آئے اور مزار کے قریب ریت اور سریے کی ٹرالیاں اتروا کر مقبرہ کے اردگرد شٹرنگ کروا کر بظاہر مقبرہ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا اور پھر ایک رات اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزار کے منقش دروازے، نقش و نگار والے قیمتی پتھر، گنبد اور میناروں کے کلس اور دیگر بیش قیمت جڑائو سامان اتار کر رفو چکر ہو گئے چوروں نے مبینہ خزانے کی تلاش میں قاضی القضاۃ کی قبر تک کھود ڈالی۔

کوٹلی مقبرہ کے باسیوں کا مطالبہ ہے کہ مقبرہ کی تاریخی عمارت کو اوقاف کے حوالے کیا جائے اور اس کی تزئینِ نو کرکے اسے تاریخی تفریحی مقام کی حیثیت دی جائے تاکہ یہ تاریخی ورثہ محفوظ ہو اورحکومت کی آمدنی کا ذریعہ بن سکے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں