تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

چوہدری نثارکے بیان کیخلاف ایم کیو ایم کا آج کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان

کراچی :ایم کیو ایم نے چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیوایم فوج کے ساتھ تھی اور رہے گی۔

رابطہ کمیٹی نےالطاف حسین کیخلاف مقدمات بنانےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے ساتھ زیادتیوں کے حقائق بیان کئے تو اس پر غور کرنے کے بجائے الطاف حسین کے خلاف مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر چراغ پا ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ اس وقت کہاں تھے جب آصف زرداری فوج کو للکار رہے تھے۔

رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا لیکن آج صوبائی حکومت جس رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب نائن زیرو پر پریس کانفرنس فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو الطاف فوبیا ہوگیا ہے، ایم کیو ایم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے مقدمات سے قیادت کو ڈرایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی مظلوموں کےحق کی جدوجہد سے روکا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -