تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چھ سالہ پاکستانی بچہ ’ایم ایس پاورپوائنٹ‘کا دنیا کا کم عمرترین ماہربن گیا

لندن: برطانیہ میں مقیم چھ سالہ پاکستانی طالب علم نے دنیا کے کم عمرترین مائیکروسافٹ آفس پاور پوائنٹ 2013 پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔

تفصیلات کےمطابق لندن کے علاقے ایسٹ کرائیڈون میں مقیم چھ سالہ محمد حمزہ شہباز نے مائیکروسافٹ انسٹی ٹیوٹ میں پاور پوائنٹ کا امتحان دیا جہاں ان کم سن بچے نے 1000 میں سے 850 نمبر حاصل کئے جبکہ امتحان پاس کرنے کے لئے مطلوبہ نمبر700 ہیں۔

میڈیا سے گفگرو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایم ایس پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے لئے ایک مکمل گرافکس پیکج ہے جو کہ پیشہ ورانہ پریزنٹیشن تیارکرنے میں مدد دیتا ہے۔

حمزہ کے والد عاصم شہزاد ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں اوران کاکہنا تھا کہ اب صلاحیتیں جانچنے کا طریقہ کار عملی ہے اوریاد کرکے صحیح اورغلط پر نشان لگانے والاس سسٹم اب کارگرنہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تمام سلسلے میں انہوں نے حمزہ کی کوئی مدد نہیں کی بلکہ اس نے یہ سب کچھ سافٹ ویئرکی مدد سے سیکھا ہے اوراب وہ اس میں کافی ماہرہے۔

انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کے مطابق وہ حمزہ سے بے پناہ متاثر ہیں اس کی صلاحیتیں اسے دیگر بچوں سے ممتازکرتی ہیں۔

ادارے کے سربراہ اسٹیو ہربرٹ کلے مطابق ’’ یہ پروگرام بڑوں کے لئے ہے جو کہ اپنے کیرئر میں ترقی چاہتے ہیں اور کم سن بچے کا اسے شاندار نمبروں سے پاس کرلینا انتہائی متاثرکن ہے۔

Comments

- Advertisement -