تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چہلم امام حسینؑ کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی سخت

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردئے گئے ہیں،کراچی سمیت کئی شہروں میں موٹرسائکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

چہلم امام حسینؑ کے موقع پرسندھ پولیس نے سیکورٹی انتظامات ترتیب دیدیئے،کراچی میں ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس کی پانچ ہزارکے قریب پولیس اہلکارحفاظت کریں گے۔ دوسو سے زائد عمارتوں پرماہرنشانہ باز تعینات ہوں گے، ایم اے جناح روڈ کی تمام مارکیٹیں آج رات سیل کردیں جائیں گی اورملحقہ راستےکنٹینرز لگا کر بند کردئے جائیں گے، شہر کی ایک سو دس امام بارگاہوں اور مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری، فائرٹینڈرز اورریسکیو کاعملہ تیاررہے گا۔

پنجاب میں چہلم کے موقع پرآپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں صوبے میں ایک ہزارسے زائد جلوس اورمجالس سمیت ایک سو انتیس اہم مقامات کی سکیورٹی کے لئے پچاس ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئے جائیں گے۔ آرمی کی تینتیس اور رینجرز کی بارہ کمپنیاں اسٹینڈ بائی رہیں گی۔ لاہورمیں مجالس کے مقامات اورجلوسوں کے راستوں پرٹریفک کا بہاؤ رواں رکھنے کیلئے متبادل راستوں کے پلان کی منظوری دےدی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ راولپنڈی میں تیرہ اور چودہ دسمبر کو ڈبل سواری پر پابند ی ہو گی،چہلم کے موقع پرمرکزی جلوس کے روٹس اور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔ بھکرمیں نو سو سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے۔

کوئٹہ میں جلوسوں کی انتہائی سخت نگرانی کی جائے گی اورشرپسند عناصرپرقابو پانے کرنے کے لئے امن وامان نافذ کرنے والے ادارے تیار رہیں گے، سات اضلاع میں موبائل سروس بھی بند رہے گی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پربھی نواضلاع میں پابندی عائد رہے گی جبکہ پشاورمیں جلوسوں کے راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں