تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چیمپیئنزٹرافی کافائنل،پاکستان،جرمنی آج مدمقابل ہوںگے

بھوبانیشور: چیمپیئنزٹرافی کےفائنل میں پاکستان اورجرمنی آج مدمقابل ہوں گے،پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا سولہ سالا انتظار اب ختم ہوچکا ہے۔

آج کے فائنل میں پاکستان اور جرمنی مدمقابل ہونگے۔چیمپئنزٹرافی کا فائنل،جیت کس کی ہوگی پاکستان یا جرمنی؟ پاکستان سولہ سال بعد چیمپیئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے اور اب مقابلہ آج جرمنی کیخلاف ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کویقین ہے کہ ٹورنامنٹ جیت جائیں گے۔بھوبانیشورمیں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج جرمنی اورپاکستان کےدرمیان کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیمیں کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بادلوں میں گہری رہی اور پھر کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل میں راویتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت پاکستان کا مقدر بنی اور اب سولہ سال کے طویل انتظار کے بعد گرین شرٹس چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل رہی ہے۔

ماضی میں پاکستانی ٹیم تین مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے،دوسری جانب جرمن ٹیم کو نو مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ریکارڈز کے مطابق پاکستان اور جرمنی ٹیمیں فائنل مقابلے میں چار مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔

دو میں پاکستان اور اتنی ہی تعداد میں جرمنی نے ٹائٹل جیتے، قومی ٹیم کو یقین ہے کہ اس مرتبہ پاکستان کی حکمرانی قائم ہوگی۔

Comments

- Advertisement -