تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

چینی اداکارہ ژاؤوی پر ٹی سی شو میں گھورنے پر مقدمہ درج

بیجنگ:  مشہور چینی اداکارہ ژاؤوی کی قاتل اداؤں نے گھائل کردیا، چین کے ایک شہری نے معروف اداکارہ ژاؤ وی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی  اسکرین سے انھیں گھور کر دیکھا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہری نے مشہور اداکارہ ژاؤ وی پر صرف اس لئے مقدمہ درج کرایا کیونکہ انہوں نے ٹیلی وژن پر ایک سین کے دوران گھور کر دیکھا تھا۔

شنگھائی کی عدالت میں مقدمے کے دوران شخص نے مؤقف اختیار کیا کہ مشہور اداکارہ کے گھورنے سے وہ روحانی طور پر مجروح ہوا،شخص نے اداکارہ کی نظروں سے پہنچنے والے صدمے کے بدلے بھاری ہرجانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ژاﺅوی کا شمار چین کی مقبول ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے، مشہور چینی اداکارہ ژاﺅ وی اپنی قاتل نگاہوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔

چینی اداکارہ ژاﺅ وی آج کل ٹی وی سیریز ٹائیگر موم میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں، جو اکثر اپنے خاوند اور بیٹی کو تیکھی نظروں سے گھورتی نظر آتی ہے۔ اور اپنی بیٹی کی تعلیم کے لیے اس پہ دباؤ ڈالتی ہیں۔

یاد رہے کہ چین میں نئے قانون کی وجہ سے عدالتوں میں آج کل بے بنیاد مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، یہ قانون یکم مئی سے نافذ ہوا  تھا، جس کے بعد ایسے مقدمات کی تعداد میں 29 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔،

Comments

- Advertisement -