تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

چینی بادشاہ کا سونے سے بھرا دو ہزار سال قدیم مقبرہ دریافت

چین میں ماہرین نے ژیانگ ڈو سلطنت کے حکمران لیو فئیے کا اکیس سو سال پرانا مقبرہ دریافت کرلیا ہے، ماہرینِ آثار قدیمہ نے یہ مقبرہ جدید چین کے شہر ژوئی سے برآمد کیا ہے۔

چینی حکمران کا انتقال سال 128 قبل مسیح میں ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران اس مقبرے میں مقامی افراد نے لوٹ مار کی ہے تاہم اب بھی بہت سارا نادر سامان مقبرے میں موجود ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بادشاہ لیو فئیے کس قدر پرتعیش زندگی گزارنے کا عادی تھا۔ مجموعی طور پر ماہرین نےمقبرے میں 10 ہزار قیمتی نوادرات برآمد کی ہیں۔

مقبرے سے برآمد ہونے والی بگھی کی تصویر
مقبرے سے برآمد ہونے والی بگھی کی تصویر

لائیو سائنس نامی جریدے کے مطابق مقبرے کی دریافت کیلئے باضابطہ کھدائی کا کام 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ چائنیز آرکیالوجیکل جرنل کے مطابق نانجنگ میوزیم کے ماہرین نے 1608 فٹ پرانے کنویں کی کھدائی کی تو انہیں اس مقبرے کے آثار ملنا شروع ہوئے تھے۔ ماہرین کےمطابق جس جگہ پر بادشاہ کی قبردریافت ہوئی ہے وہ جگہ 85 فٹ چوڑی اور 115 فٹ لمبی ہے اور اس ہال نما کمرے میں بادشاہ کے موت کے بعد زندگی کی ضرورت کی اشیاء رکھی گئی ہیں جن میں ہتھیار، کھانا پکانے کا سامان، کپڑے، نایاب سکے اور بڑی بگھی شامل ہے۔

مقبرے سے برآمد ہونے والے تاریخی لکھائی برآمد ہوئی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ پرتعیش زندگی گزارنے کا عادی تھا۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں تلواریں، تیر اور کمان، چاقو اور گھنٹیاں بھی شامل ہیں۔ برآمد کیے جانے والے سکوں کی تعداد ایک لاکھ ہے جبکہ برتنوں میں دیگچیاں، شراب کے مرتبان، جگ اور کپ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں