تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چینی بحری جہازحادثے میں ڈوبنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

بیجنگ: چین کےصوبہ ہیوبی میں واقع دریائے ینگزی میں مسافر بردار بحری جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 406 ہوگئی، جبکہ 40 ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اورموسلادھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے، جہاز کو دریا برد ہوئے ایک ہفتہ بیت چکا ہے۔

مسافر بردار بحری جہاز میں عملے کے سینتالیس ارکان سمیت چار سو اٹھاون افراد سوار تھے، بحری جہاز کی منزل مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نانجنگ سے جنوب مغرب میں واقع صوبہ ہیوبی میں واقع شہر چیانگنگ تھی کہ جہاز دریائے ینگزی میں طوفان کی زد میں آگیا۔

شدید طوفانی بارش نے جہاز کو دریا بُرد کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت صرف 14 افراد کو ہی بچایا جاسکا ہےجبکہ باقی ماندہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹرن سٹار نامی چار منزلہ مسافر بردار تفریحی بحری جہاز میں 405چینی شہری، ٹریول ایجنسی کے پانچ ملازمین اور عملے کے 47 ارکان سوار تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی چین میں کشتی کے ایک حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں