تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چینی صدرکا دورہء پاکستان ملتوی،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ نے دورہء پاکستان ملتوی کردیا ہے، چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ چینی صدر کا دورہ دونوں ملکوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ہے، دونوں ملک چینی صدر کے دورہء پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

چینی صدر کا دورہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع تھا ،تاہم اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ملکوں کا دورہ کرنا تھا، دورہء پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔

Comments

- Advertisement -