تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چین نے امریکہ بھرکے کمپیوٹرز بند کرنے کی طاقت حاصل کرلی

واشنگٹن: امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر ایڈمرل مائیک روجرز نے خبردار کیا ہے کہ چین سمیت چند ممالک اور گروہوں نے امریکہ کی توانائی کی تنصیبات، فضائی ادارےاور کاروباری مراکز کے کمپیوٹرز پر سائبر حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

ایوانِ نمائندگان میں سائبر خطرات کو دیکھنے والی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مائیک کا کہنا تھا کہ ممکنہ حملہ آوراس قابل ہوچکے ہیں کہ امریکی سسٹم میں دخل اندازی کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے خلاف اس صلاحیت کا استعمال کسی ملک کی طرف سے بھی ہوسکتا ہے اور کسی سائبر دہشت گرد گروہ کی جانب سے بھی ، اور اس ممکنہ حملے کے نتیجے میں عارضی طور پر امریکہ کا تمام نظام مفلوج ہوسکتا ہے۔

روجر کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو ممکنہ طورپرامریکہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں ان میں سرِ فہرست چین ہے جب کہ دیگر ممالک بھی یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے عائد کردہ الزام کے جواب میں چینی وزارتِ داخلہ کے ترجمان ہانگ لائی کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے سائبر ہیکنگ جرم ہے اور چین خود سائبر حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جن میں سے اکثرو بیشتر کا امریکہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں