تازہ ترین

چین کےصدر شی چن پنگ دو روزہ دورہ کے بعد روانہ

اسلام آباد: چین کے صدر شی چن پنگ، ان کی اہلیہ پنگ یو آن اور چینی حکام کا وفد پاکستان سے روانہ ہوگیا۔

اس سے قبل معزز مہمانوں کو ایوان صدر میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جہاں چینی صدر کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔

چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد نور خان ائیر بیس چکلالہ سے روانہ ہوئے، چین کے صدر شی چن پنگ کے طیارے کی روانگی کے وقت آٹھ جے ایف تھنڈر سیونٹین فائٹر جیٹس نور خان ائیر بیس پر موجود تھے۔

معزز مہمان کو صدر مملکت ممنون حسین، وزیرِاعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء نے انتہائی گرم جوشی سے الوداع کیا۔

چینی صدر کا طیارہ جیسے ہی فضا میں بلند ہوا، جے ایف تھنڈر سیونٹین طیاروں سے اسے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ جے ایف تھنڈر طیارے پاکستان کی فضائی حدود کی انتہا تک چینی صدر کے طیارے کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -