نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی میں ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے عارضہ قلب میں مبتلا 81 سالہ خاتون کو گئے کے دل کی مدد سے نئی زندگی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرحیدر آباد سے تعلق رکھنے والی 81 سالہ خاتون کے دل کے وال سکڑ گئے تھے، ان کا گزشتہ ہفتے فرنٹئیر لائف لائن اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کے ایم چیریان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار روایتی اوپن ہارٹ سرجری جا متبادل ہے اور ان افراد کے لئے انتہائی کارآمد ہے جوکہ آپریشن کی صورت میں انتہائی خطرے کی زد میں ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے دل کا وال 11 برس قبل پہلے بھی بدلا گیا تھا لیکن رواں سال ان کے دل نے ان کے لئے مسائل پیدا کرنے شروع کردئیے۔
چند سال قبل خاتون بریسٹ کینسر کے علاج کے مراحل سے بھی گزر چکی ہیں جس کے سبب ان کےدل کے وال سکڑ گیا تھا۔
ان کے دل کی حالت ک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے گائے کے ٹشوز سے پیوند کاری کا فیصلہ کیا جوکہ انتہائی کامیاب رہا۔