تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ڈیٹرائٹ :چمچماتی گاڑیوں کا سالانہ آٹو شو2015 شروع

ڈیٹرائٹ: امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں چمچماتی گاڑیوں کا سالانہ آٹو شو دوہزار پندرہ شروع ہوگیا ہے۔

نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین امریکی آٹو شو میں نت نئی گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ ڈیٹرایٹ میں سجے آٹو شو میں معروف کمپنوں والکس ویگن گالف اور دی فورڈ ایف ون ففٹی توجہ کا مرکز رہیں۔

شو میں کم ایندھن اور ماحول دوست گاڑیاں لوگوں کی دلچسپی سمیٹ رہی ہیں, آٹو شو میں موجود جدید ترین گاڑیاں ایندھن بچاتی ہیں تو اسپورٹس کاروں کی خوبصورتی بھی دل للچاتی ہے۔

نارتھ امریکن انٹرنیشنل آٹو شو کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ امریکن کار انڈسٹری ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرلےگی۔ آٹو شو میں مرسڈیزبینز اور اسپورٹس کار نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی۔

Comments

- Advertisement -