تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کراچی:امریکی ڈاکٹرحملہ کیس، امریکہ متعلقہ حکام سے رابطے میں

کراچی: شہرِ قائد میں شہیدملت روڈ پر واقع جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ڈیبرا لوبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا، امریکہ نے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تحقیقاتی رپورٹ کا منتظر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نےایک بیان میں کہا ہےکہ امریکی شہری پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور کراچی میں امریکی قونصل خانے کے نمائندے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔

گزشتہ روزجناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ڈیبرالوبو کو شہیدِ ملت روڈ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا، اے ایس پی فیروزآباد حسن سردار کے مطابق ڈیبرا لوبو کو نائن ایم ایم کی گولی لگی ہے،  دہشتگرد ڈیبرا لوبو پر فائرنگ کے بعد ایک پمفلٹ چھوڑ گئے جس پر لکھا تھا امریکا کو آگ لگادیں گے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد لی جائے گی، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کراچی پولیس کی مکمل تحقیقات کا منتظر ہے۔

Comments

- Advertisement -