تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی آپریشن: کرنل طاہر محمود کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد: کراچی آپریشن کوایک سال مکمل ہونے پرسینیٹر طلحہ محمودکی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں رینجرزکے کرنل طاہر محمودنے کراچی آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

طاہر محمود نے بتایا کہ کراچی میں قیام امن کےلئے لگاتارکوششیں کررہے ہیں ۔بھتہ خوری کے واقعات میں پچیس فیصد کمی آئی ہے۔طاہر محمود نےکارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم کے پانچ سو ساٹھ کارکن حراست میں ہیں۔

چوبیس ستمبرکو گلشن معمار کارروائی میں تین ٹارگٹ کلرزبھی پکڑے گئے جبکہ دیگر آٹھ ملزمان پولیس کو مخلتف مقدمات میں مطلوب ہیں۔کرنل طاہر محمود نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے خلاف تین سو تہتر چھاپے مارکردوسواکتالیس اقسام کے ہتھیار قبضے میں لئے گئے۔

پیپلزامن کمیٹی کےخلاف تین سو چھیانوے چھاپے مارے گئے، امن کمیٹی کےپانچ سو انتالیس افراد گرفتار ہیں جبکہ پانچ سو اکیانوے غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد ہوئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے چالیس کارکن گرفتار ہیں،اٹھارہ ٹارگٹڈ کارروائیوں میں ملوث ہیں جبکہ اکیس ہتھیاربھی پکڑے گئے۔

کرنل طاہرمحمودکے مطابق سب سے زیادہ چار سوتین ٹارگٹڈ ایکشن تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کئے گئے، مختلف مقامات سے ٹی ٹی پی کےسات سو ساٹھ مشتبہ کارکنوں کوگرفتارکرکے چھ سو ہتھیار بھی قبضے میں لئے گئے۔

دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک سو انہتر چھاپہ مار کارروائیوں میں تین سو باون ملزمان کو گرفتار ہیں جبکہ چار سو تریسٹھ اقسام کااسلحہ بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -