تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی:  پولیو مہم کےدوران رضاکاروں، اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اورنگی ٹاون میں انسدادِ پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیوٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ  کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت اے ایس آئی تبسم کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے بعد اورنگی ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر چھ میں انسدادِ پولیو مہم روک دی گئی ہے۔

آئی جی سندھ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی، مہم کے دوران کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی لگانے کی بھی سفارش کی۔۔ پولیس ترجمان کے مطابق سفارش انسداد پولیو مہم موثرطریقے سے مکمل کرنے کیلئے کی گئی۔

دوسری جانب پولیو ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث کراچی کے اضلاع شرقی اور ملیر کی متعدد یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع ہی نہیں ہوسکی۔ کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، لیکن اس سال کا یہ پہلا حملہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور ملیر میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، جس میں بارہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ملک بھر میں گذشتہ سال تین سو سے زائد پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 26اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہیں، مہم کے دوران مجموعی طور پر بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق 7ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گی۔

صوبائی دارالحکومت میں پولیو مہم دو مراحل پر مشتمل ہے، جس میں مجموعی طور پر چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کا دوسرا مرحلہ 23جنوری سے شروع ہوگا۔

حکام کے مطابق ، صوبے کے دیگر چار اضلاع موسیٰ خیل ، ژوب، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں سیکورٹی وجوہات کے باعث مہم ملتوی کیا گیا ہے‘جہاں مہم کے تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔

حکام کے مطابق صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس،بلوچستان کانسٹیبلر ی ،لیویز اور ایف سی کے اہلکارٹیموں کی حفاظت کے لئے تعینات ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -