تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن عمیرصدیقی کے پوچھ گچھ کر دوران اہم انکشافات

کراچی : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن عمیر صدیقی 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

ایم کیو ایم کے کارکن عمیر صدیقی کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے سے چند روز قبل عزیز آباد نمبر 8 سے گرفتار کیا تھا۔

تفصیلاے کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن عمیر صدیقی کو رینجرز نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے 90 روزہ تحویل میں دینے کی استدعا کی۔

رینجرز کی جانب سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بتایا کہ عمیر صدیقی  نے حماد صدیقی کے حکم پر ٹارگٹ کلرزکی ٹیم بنائی جس میں ایم کیوایم سےتعلق رکھنے والے تئیس ٹارگٹ کلرزکوشامل کیا گیا ، ٹارگٹ کلنگ ٹیم نے 120مخالفین سمیت رینجرز اہلکاروں کو بھی قتل کیا، ملزم کی ٹیم نہ صرف مخالفین بلکہ متحدہ کے اپنے کارکنان کے قتل بھی کر چکی ہے ،عمیر صدیقی کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق عمیر صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ماہ قبل تمام سیکٹرز کا اسلحہ ایمبولینسوں کے ذریعے نائن زیرو پر جمع کرایا گیا، تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ ٹارگٹ کلر عامر خان کے بھتیجے اور فیصل رضا عابدی کے گارڈ کے قتل میں بھی ملوث ہے، ٹارگٹ کلرز کی ٹیم نے ایک ایس پی کو بھی قتل کیا۔

عمیر صدیقی نے اعتراف کیا کہ دو ہزار آٹھ میں انیس قائمخانی نے لسانی ٹارگٹ کلنگ تیز کرنے کیلئے میٹنگ کی تھی، کوئٹہ کے ڈیلر کے ذریعےمتحدہ کا ایک ونگ اسلحہ خریداری میں ملوث رہا، ملزمان بڑی تعدادمیں اسلحےکی کھیپ کی خریداری کرتےتھے ایک راکٹ لا نچر، چھ جی تھری کی کھیپ خریدی گئیں، فروری دو ہزار پندرہ میں چھاپوں کے دوران سیکٹر انچارجزکواضافی اسلحہ نائن زیرو پرجمع کرانےکی ہدایت کی گئی تھی۔

ملزم نے نائن زیرو کے اطراف میں ٹارگٹ کلرز کے ٹھکانوں کا بھی انکشاف کیا، نائن زیرو کے اطراف میں 250 سے 300 ٹارگٹ کلرز روپوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے انکشاف کیاکہ اس کے حکم پر جوہر سیکٹر کےکارکنان نے فیصل سبزواری کے حلقے میں جعلی ووٹ کاسٹ کرائے جبکہ الیکشن سے ایک روز پہلے پریذائیڈنگ افسران کو سیکٹر آفس بلا کر جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر قائل کیا گیا۔

ملزم نے سانحہ بلدیہ سے متعلق انکشاف کیا کہ فیکٹری میں آگ بلدیہ سیکٹر انچارج رحمان بھولا نے ساتھیوں سمیت لگائی۔

11031115 10205105939119735 754147259 o
رینجرز کی جانب سے ملزم عمیر صدیقی سے پوچھ گشت کی جاری کردہ رپورٹ

 

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے 32ملزمان کو90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے  کردیا گیا جبکہ فیصل موٹا اور عبید کے ٹو سمیت 26ملزمان کو14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار مزید 50 زائد ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جن میں فیصل موٹا اور عبید کے ٹو اور نادر بھی شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان ملزمان کو پیش کیا جائے گا جن پر شک ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں اشتہاری ، سزا یافتہ ملزمان کو پیش کیا جائے گا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار 32 ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کوہتھکڑیاں لگاکراورآنکھوں پر پٹیاں باندھ کرعدالت میں پیش کیا گیا۔

دوسرے مرحلے 26 ملزمان کو پیش کیا گیا، ذرائع کے مطابق ان میں ایسے ملزمان بھی شامل ہیں، جو سنگین جرائم میں ملوث تھے، چھبیس ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور دیگرجرائم میں جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا،رینجرز ذرائع کے مطابق 26ملزمان میں عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، ملزمان میں صحافی ولی خان بابرکے قتل میں ملوث فیصل موٹا ، عبید کے ٹو اور نادر بھی شامل ہے۔

متحدہ قومی مومومنٹ کے مرکز نائن زیروسے دو روزقبل حراست میں لئے گئے بتیس ملزمان کوتحفظ پاکستان قانون کےتحت نوے دن کے لیے رینجرزحکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ چھبیس ملزمان کوچودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، جن سے تفتیش کی جائے گی۔

تحفظِ پاکستان آرڈیننس کے تحت رینجرز کے پاس یہ اختیارات ہوتے ہیں کہ جن ملزمان پرسنگین جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہو انہیں نوے روز تک بغیر کسی ایف آئی آر اور ثبوت کے اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ان میں ایسے ملزمان بھی شامل ہیں، جوسنگین جرائم میں ملوث تھے، چھبیس ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور دیگرجرائم میں جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا، رینجرزذرائع کے مطابق بتیس ملزمان میں عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان میں صحافی ولی خان بابرکے قتل میں ملوث فیصل موٹابھی شامل ہے۔

رینجرزکے حوالے کئے گئے ایم کیو ایم کے رہنماء سمیت ساٹھ ملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، نوے روز تک تمام ملزمان کوسینٹرل جیل میں

رکھاجائے گا۔

یاد رہے کہ ملزمان کو دو روز قبل ایم کیو ایم کے مزکر نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز بھی رابطہ کمیٹی کے ممبراور سینئر رہنماء عامرخان سمیت 27 ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار کیے گئے 3افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، رہائی پانے والوں میں پرویز، عظیم اور خرم  شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -