تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی سے لاہورجانیوالی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ

کراچی+ لاہور: انتظامیہ کی لاپرواہی نےقومی ایئرلائنز کے مسافروں کواذیت سےدوچار کردیاہے۔کراچی سے لاہورجانے والی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانے والی پرواز پی کے تین سوچارکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کردی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ جہاز کے کپتان نے اوولوڈنگ کے باعث پرواز لے جانے سے انکار کردیا تھا۔جہاز کی مسافر اداکارہ روبینہ اشرف نے بتایاکہ آدھی بورڈنگ ہوئی تھی کہ مسافروں کووجہ بتائے بغیر آف لوڈ کردیاگیا۔

علاوہ ازیں لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور گونوازگوکے نعرے لگائے۔طیارے میں فنی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ کچھ دیر بند رہا۔لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی بارسلونا جانے والی پرواز سیون نائن فائیو کومنسوخ کرکے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیاگیا۔

جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور گونواز گو اور پی آئی اے مردہ باد کے نعرے لگائے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز کو پالپا اور ائیر لیگ کے احتجاج کے باعث منسوخ کیا گیا۔ادھراسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کےطیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی ہوگئی۔ جس کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ کوکچھ دیرکیلئےبندرکھاگیا،طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے بعد ائیرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

دریں اثناء پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے کہا ہے کہ پالپا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اب تمام پروازیں وقت پر روانہ ہوں گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کے پائلٹس اور کیبن کریو کے 1.8 ارب ڈالر کے الاؤنسز واجب الادا تھے، جو 31 اکتوبر تل قسط وار ادا کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں پی آئی اے کے عملے کے ملوث ہونے کی اطلاعات درست نہیں، 6 اے ٹی آر طیاروں کی 8 سالہ لیز کے معاہدے ہو گئے ہیں جبکہ 11 اے 320 ایئر بسیں بھی لیز پر حاصل کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ چار 747 طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے ہیں جبکہ آخری طیارے کو بھی حج آپریشن کے بعد گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پہلی ششماہی میں خسارے میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔

بیرون ملک 200 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جن کی جگہ جنرل سیلز ایجنٹس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا، جس سے پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی آئے گی۔

Comments

- Advertisement -