تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے، مختلف علاقوں سے پولیس نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور ماڈل کالونی سے چھینی ہوئی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

 پولیس کا دعوٰی ہے کہ ملزمان گذشتہ ماہ ملیر کورٹ کے قریب جج سکندر امیر کی گاڑی پر فائرنگ اور ڈی ایس پی الفلاح چوہدری طارق سعید پر فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ رات گئے۔

پاپوش نگر قبرستان اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم آپریشن کے دوران کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں کیا جاسکا،رضویہ کے علاقے میں پولیس نے قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان کامران اور عدنان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گلستان جوہر اور پی آئی بی کالونی میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعددمشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ، مسروقہ سامان اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی،سعید آباد سے پولیس نے اغوا برائے تاوان میں ملوث جہانگیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -