تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔گذشتہ روز گلشن اقبال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت کے تین کارکنان کو آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اتوار کی درمیانی شب فرنٹیئر کالونی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے رینجرز اہلکارسمیت تین افراد کو زخمی کردیا بعد میں رینجرز اہلکار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد رات گئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا،

آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد گذشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی ، بارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں۔

گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا، محمود آباد اور بلدیہ گلشن غازی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔

دوسری جانب گذشتہ روزگلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل سنت و الجماعت کے کارکنان مولانا ہارون،مولانا احتشام اور قاری حفیظ کی نماز جنازہ ابرار مسجد گلشن اقبال میں اداکردی گئی نماز جنازہ میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علاقے میں کشیدگی تھی جس کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

Comments

- Advertisement -