تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی : قیامت خیزگرمی، 250 افراد جان سے گئے

کراچی: شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی ہے، ڈھائی سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، سورج کی ٹارگٹ کلنگ سے جاں بحق افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔

شہر قائد میں کئی روز سے جاری گرمی کی شدت نے دوسو پچاس افراد کو موت کی نیند سلادیا، جناح اسپتال میں سو افراد شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اور دو سو سے زائد افراد بے ہوش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں پانی کی فراہمی چوبیس گھنٹے سے بند ہے، جس سے صورتحال مزید گمبھیر ہوگئی ہے، لیاری جنرل اسپتال میں نو افراد دم توڑ گئے تو عباسی شہید اسپتال میں اکتیس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ سول اسپتال میں بھی چھ افراد شدید گرمی سے متاثر ہو کرلائے گئے لیکن جانبرنہ ہوسکے۔

ہلاکتوں کی وجہ ہیٹ اسٹروک ، ڈی ہائیڈریشن اور دل کا دورہ بنا جاں بحق افراد میں بچے بوڑھے اور خواتین بڑی تعداد میں شامل ہیں، موت کی نیند سوئے افراد کی لاشوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا کیونکہ لاشوں کے خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

شہر میں حبس اور گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ صحت نے گرمی کے پیش نذر شہریوں کو زیادہ پانی پینے اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی ہیں۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گرمی اورلوڈشیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی میں گرمی ، لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کرسکی ،حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے ہنگامی صورتحال نافذ کرے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی اور سندھ رینجرز کی جانب سے قائم ہیٹ اسٹروک سینٹرزمیں مفت طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے قائم سینٹرز میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اورادویات کا مکمل انتظام موجود ہیں۔۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ہیٹ اسٹروک لگنے والوں کو فوری طور پر قریبی سینٹر منتقل کریں۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں گرمی اور حبس سے مذید 4 مریض دم توڑ گئے، صبح سے اب تک جناح اسپتال میں 57 جبکہ عباسی شہید اسپتال میں 29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

زرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں  1500 مریض لائے گئے ہیں جن میں سے 139 افراد گرمی اور حبس کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔

Comments

- Advertisement -