تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی:  انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، ناظم امتحانات عمران چشتی نے نقل کی روک تھام کے بڑے بڑے اقدامات کا دعویٰ کردیا ہے۔

کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، امتحانات صبح ساڑھے نو بجے سے شروع ہوکر ساڑھے بارہ بجے تک اختتام پذیر ہوگا، انہون نے بتایا کہ صبح کی شفٹ میں ہونے والے امتحانات میں 99462 امیدوار شرکت کرینگے ،مجموعی طور پر 113 امتحانی مراکز تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں طالبات کیلئے 51اور طلباء کیلئے 62 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات نے نقل کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، پہلی بار سینٹر سی سی او کو اسمارٹ موبائل فونز اور سمز فراہم کی گئی ہیں، جس کے ذریعے امتحانی مراکز اور بورڈ کا رابطہ مستقل بنیاد پر رہے گا۔

پہلی مرتبہ جدید کمپیوٹرائیزڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں پری میڈیکل ، پری انجنیئرنگ ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے امتحانات لئے جارہے رہے ہیں، دوپہر کی شفٹ میں ہیومنٹیز ریگیولر اور پرائیوٹ اور خصوصی بچوں کے علاوہ ڈپلوما آن فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات لئے جارہے ہیں۔

دوپہرکی شفٹ میں مجموعی طور پر 35783 طلباء وطالبات شرکت کریں گے ،دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے امتحانات کیلئے 46 امتحانی مرکز تشکیل دیے گئے ہیں، دوپہر کی شفٹ میں طلباء کیلئے 41اور طالبات کیلئے 32 امتحانی مراکزتشکیل دیے گئے ہیں ۔

ناظم امتحانات نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا ہے ،امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہےجبکہ ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -