تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی: نارتھ نا ظم آباد میں اسکول پر دستی بم حملہ

کراچی: شہرِ قائد  کےعلاقے ناظم آباد میں دہشت گرد نجی اسکول پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دہشت گردوں نےایک بار پھر خوف وہراس پھیلانے کیلئےاسکول کو نشانہ بنایا مگر اپنے مقصد میں کا میاب نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول کے باہر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسکول انتظامیہ نے بروقت پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔ .

حملے کے وقت اسکول میں کلاسیں ہورہی تھیں, جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا, حملے کے بعد دہشت گردوں نے دھمکی آمیز خط بھی پھینکا۔

   اطلاعات کے مطابق دستی بم اور دھمکی آمیز خط کے ڈی اے چورنگی کے قریب بیکن ہاؤس اسکول پر پھینکا گیا۔

صو بائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے ایڈیشنل آئی جی کو تحقیقات کر نے کی ہدایت کردی ہے، ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق اسکول انتظامیہ طے کردہ سیکیورٹی طریقہ کار پرعمل نہیں کر رہی تھی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع دو نجی سکولوں  پر بھی دستی بم پھینکے گئے لیکن اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا، دو دستی بموں میں ایک نجی سکول کے اندر جبکہ دوسرا سکول کے باہر پھینکا گیا۔

اس سے قبل  نارتھ ناظم آباد میں واقع عبداللہ گرلز کالج میں بھی  دھمکی آمیز پرچہ موصول ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -