تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی کو بجلی فراہمی کا معاہدہ ختم، فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

کراچی :وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی فراہمی کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی فراہمی منقطع ہوتی ہے تو کراچی میں لوڈشیڈنگ چھ سے آٹھ گھنٹے تک بڑھ جائے گی۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کراچی ان چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بناء نہیں چل سکتا ہے، اگربجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے کہ تو پھر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے بڑھ جائے گا اور صنعتی علاقے بدترین لوڈ شیڈنگ کی زد میں آجائیں گے ۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی کٹوتی کے معاملے پر کئی وفاقی وزراء سے ملاقات کی ہے۔

کے الیکٹرک کاچھ سو پچاس میگاواٹ معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، معاہدہ گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہوگیا جبکہ وفاق کی جانب سے معاہدہ کی توسیع کے بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان پانچ سالہ معاہدے کے تحت وفاق نیشنل گریڈ سے چھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے۔

زرائع کے مطابق کے الیکٹرک معاہدے میں بناء کسی تبدیلی کے توسیع چاہتی ہے جبکہ چند وفاقی وزراء کے اعتراضات کے باعث وفاق نرخوں اور سبسڈی کیلئے نئی شرائط معاہدہ میں شامل کرانا چاہتی ہے ۔

گزشتہ رات بارہ بجے معاہدہ ختم ہونے کے باوجود بجلی کی فراہمی منقطع نہیں کی گئی ہے، سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک سے بجلی فراہمی معاہدے پر فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرائط پر بات چیت جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -