تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرپشن اوربدانتظامی کی انتہا ہوگئی ہے، لارڈ نذیر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ جلسے میں لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف استعفیٰ دے کر تحقیقات کرائیں اگر عمران خان کے الزام غلط ہوئے تو میں خود دھرنا ختم کرنے کو کہوں گا۔

پی ٹی آئی کے اسٹیج پراے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا ایک سمندر ہے کہ جو امڈا چلا آرہا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانی بہن بھائی ملک میں تبدیلی لانے کے لئے کتنے بیتاب ہیں۔

اے آروائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر قانونی فعل ہے اے آر وائی نیوز اور کھر اسچ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم کو پیغام دیا کہ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو کہہ رہے ہیں کہ چند ہزار لوگ ہیں۔ انہوں نےانکشا ف کیا کہ وہ جس ہوٹل میں مقیم ہیں اس کے ویٹرزتک اپنی چھٹی کے بعد روز دھرنے میں شامل ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اور بیڈ گورننس کی حد ہوگئی ہے اور پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کر کے کہاکہ اصولی طریقہ یہ ہے کہ جب ان پر الزام لگ گیا تو وہ استعفیٰ دین اور اس تمام معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیق کرائی جائے اگر حکومت کا موقف درست نکلا تو وہ خود عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کا کہیں گے اور اگر عمران خان کے الزامات درست ہیں تو احکومت مستعفی ہوکر گھرجائے اور وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں۔

جیو کے ملاک میر شکیل کی گرفتاری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت ان کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ جاری کرتی ہے تو وہ ملکی مفاد میں ذاتی دلچسپی لے کر میر شکیل الحمن کو عدالت کے کٹہرے تک پہنچانے کا انتظام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں