تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل راحیل شریف

راولپنڈی: چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگااور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوج کا مقصد پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خفیہ اداروں کے تعاون سے ملک میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اتحاد اور امید کی علامت ہے اور خطرات اور قدرتی آفات کے دوران فوج عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ آرمی چیف نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تاریخی لمحات کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

تقریب میں جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک فوج کے دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔تقریب میں بارہ سو کیڈٹس پاس آؤٹ ہورہے ہیں، جن میں تیس خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234