ایبٹ آباد : کنٹو نمنٹ انتخابات ایبٹ آباد میں وزیر اطلاعات خیبر پختو نخواہ مشتاق احمد غنی نے الیکشن کمیشن کے جاری ضابطہ کی دھجیا ں بکھیردیں۔
مشتاق احمد غنی نے کنٹو نمنٹ بورڈ کی حدودمیں پانی کے ٹیوب ویل کا افتتاح کر ڈالا، تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ کی جانب سے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔
وزیراطلاعات پی ٹی آئی کے قافلہ کی صورت میں جلسہ گاہ کے قریب پہنچے۔کنٹو نمنٹ ایبٹ آباد کی حدود میں الیکشن سے ٹھیک دو دن قبل وزیر اطلاعات خیبر پختو نخواہ مشتاق احمد غنی نے اسی حدود میں جاکر نا مکمل ٹیوب ویل کا افتتاح کر ڈالا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیردیں، وزیر اطلاعات نےالیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔
وزیر اطلاعات پی ٹی آئی کے قافلہ کی صورت میں جلسہ گاہ کے قریب گئے تاہم میڈیا کو وہاں پا کر مختصر گفتگو کر کے راہ فرار اختیار کرلی۔