تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کوئٹہ میں فائرنگ، چارپولیس اہلکارشہید

کوئٹہ: شہر کے نواحی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکارشہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات پشتون آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گشت پرمعمورپولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکارجائے وقوعہ پرہی شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی میتیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کی گئی ہیں۔

اسپتال ذرائع نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تاحال تصدیق باقی ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

Comments

- Advertisement -