تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کوئٹہ: چار گھنٹے کے دوران تین افراد قتل ، 2خواتین سمیت 8 زخمی

کوئٹہ : چار گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے 3 واقعات میں 3افراد جاں بحق 2خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے،واقعات کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ دوپہر کو شارع اقبال پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ۔

تین گھنٹے بعد ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ جناح روڈ سے ملحقہ پٹیل روڈ پر پیش جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کلینک کے سامنے بیٹے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

چند لمحے بعد جناح روڈ پر ہی کبیر بلڈنگ کے قریب 3 افراد نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ نشانہ بنے، جنہیں شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، فائرنگ کے تینوں واقعات میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق پٹیل روڈ اور شاہراہ اقبال پر نشانہ بننے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے ،فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے جناح روڈ ،لیاقت بازار اور پرنس روڈ سمیت شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، دوسری جانب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے  واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جاری بیان کے مطابق پارٹی سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے واقعات کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 3افراد کے قتل کے خلاف مذہبی جماعت نے کل شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی،  اپنے جاری بیان میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل سوگ منانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -