تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورکمانڈرز کانفرنس، آپریشن ضرب عضب پرتبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدار ت کور کمانڈررز کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدار ت کور کمانڈررز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ، معمول کی اس ماہانہ کور کمانڈڈرز کانفرنس کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 کانفرنس میں شدت پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون میں اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق کانفرنس میں آپریشن کے دوران کلیئر کئے گئے علاقوں میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت پاک افغان بارڈر کے امور اور پاک افغان عسکری قیادت کے مابین رابطوں میں پیش رفت سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔

Comments

- Advertisement -